حریم شاہ کی لندن میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین سے ملاقات

مجھے بغیر کسی پریشانی کے عدالت کے اندر جانے دیا گیا،گارڈز کے منع کرنے کے باوجود الطاف حسین رکے، مجھے پہچانا اور مجھ سے ملاقات کی، حریم شاہ

جمعرات 3 فروری 2022 18:20

حریم شاہ کی لندن میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین سے ملاقات
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2022ء) ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے لندن میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین سے ملاقات کی ، گزشتہ روزلندن میں کنگسٹن اپون تھیمز کراؤن کورٹ کے باہر ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین سے ملاقات کی۔ایک انٹرویومیں حریم شاہ نے کہا کہ وہ عدالت کے باہر چہل قدمی کر رہی تھیں کہ انہوں نے پاکستانی میڈیا نمائندوں کو عدالت کے باہر جمع دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کے نمائندوں نے مجھے بتایا کہ الطاف حسین اپنی سماعت کے لیے عدالت کے اندر ہیں تو میں اور میری دوست عدالت کے اندر چلے گئے۔حریم شاہ نے برطانیہ کے قواعد و ضوابط کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت اچھا لگا کیونکہ مجھے بغیر کسی پریشانی کے عدالت کے اندر جانے دیا گیا۔انہوں نے بانی ایم کیو ایم سے ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے عدالت میں الطاف حسین کو دیکھا تاہم ہم باہر آگئے تاہم سماعت کے اختتام ہونے کے بعد وہ بھی اپنے گارڈز کے ہمراہ عدالت کے باہر آئے۔

(جاری ہے)

عدالت سے باہر آتے ہی ان کے گارڈز نے ہمیں بانی ایم کیوایم سے ملاقات کرنے سے روکا لیکن الطاف حسین کھڑے رہے اور مجھے سے ملاقات کی اور کافی ساری باتیں کرنے کے ساتھ دعائیں بھی دیں۔انہوں نے کہا کہ میرے لیے خوشی کی بات ہے کہ گارڈز کے منع کرنے کے باوجود وہ رکے، مجھے پہچانا اور مجھ سے ملاقات کی۔حریم نے بتایا کہ وہ الطاف حسین کے بارے میں صرف اتنا ہی جانتی ہیں کہ وہ ایم کیو ایم کے بانی ہیں اس کے علاوہ کچھ معلوم نہیں۔انہوں نے کہا کہ میڈیا پر جو چلتا ہے میں اس پر یقین نہیں کرتی تاہم مجھے ان سے مل بہت خوشی ہوئی۔
وقت اشاعت : 03/02/2022 - 18:20:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :