نرسری میں مار پڑی ،اس کے بعد کبھی اسکول کا منہ نہیں دیکھا‘ صائمہ نور

یہ سچی بات ہے، ہم اس وقت نرسری کو کچی کہتے تھے، کچی اور پکی‘ اداکارہ کی گفتگو

منگل 15 مارچ 2022 13:32

نرسری میں مار پڑی ،اس کے بعد کبھی اسکول کا منہ نہیں دیکھا‘ صائمہ نور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2022ء) ماضی میں لالی ووڈ کی صف اول کی فلم اسٹار کا اعزاز پانے والی صائمہ نور نے مداحوں کو اپنی تعلیم کے حوالے سے بتا کر حیران کردیا۔

(جاری ہے)

اداکارہ صائمہ نور نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران اپنی تعلیم کے حوالے سے کیے جانے والے سوال کا جواب دیا۔انہوں نے مداح کے سوال کے جواب میں کہا کہ ایک بار گئی تھی اسکول خوشی خوشی، نرسری میں مار پڑی اس کے بعد کبھی اسکول کا منہ نہیں دیکھا۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ یہ سچی بات ہے، ہم اس وقت نرسری کو کچی کہتے تھے، کچی اور پکی۔

وقت اشاعت : 15/03/2022 - 13:32:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :