شوبز شخصیات کا وزیراعظم کے سرپرائز پر ردِعمل

ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں،تحریکِ عدم اعتماد مسترد ہونے پر پاکستانی قوم کو مبارک ہو،فیروز خان، صباء قمر، ثناء جاوید، فیصل قریشی، زارا نور عباس ودیگر کے سوشل میڈیا پر پیغامات

پیر 4 اپریل 2022 16:50

شوبز شخصیات کا وزیراعظم کے سرپرائز پر ردِعمل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2022ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی کئی نامور شخصیات نے گزشتہ روز وزیرِاعظم عمران خان کی جانب سے ملنے والے ’سرپرائز‘ پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔اپوزیشن کی جانب سے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف جمع کروائی گئی تحریکِ عدم اعتماد کو گزشتہ روز قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے غیر آئینی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

اس حوالے سے اداکار فیروز خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’عمران خان بہت زیادہ پسند کیے جانے والے سیاستدان ہیں، کس طرح سب نے ان سے منہ موڑ لیا اور پھر ان ہی کی فتح ہوئی۔ نگہبانی اور مدد کے لیے صرف اللہ ہی کافی ہے‘۔اداکارہ صبا قمر نے بھی وزیرِ اعظم عمران خان کی حمایت کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر لکھا کہ’وزیرِاعظم عمران احمد خان نیازی!‘۔

(جاری ہے)

اداکارہ ثناء جاوید نے بھی وزیرِاعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد مسترد ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔اٴْنہوں نے اپنی اسٹا اسٹوی میں لکھا کہ’ یہ ماسٹر اسٹروک تھا‘۔اداکار فیصل قریشی نے بھی اس حوالے سے ٹوئٹر پر خوشی کا اظہار کیا۔اٴْنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’پاکستان زندہ باد، پاکستان کی عوام زندہ باد‘۔اٴْنہوں نے لکھا کہ’ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں‘۔

اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی انسٹا اسٹوری پر تحریکِ عدم اعتماد مسترد ہونے پر وزیرِ اعظم عمران خان کو ’شہزادہ‘ قرار دے دیا،جبکہ اداکار شہروز سبزوار ی نے ٹوئٹر پر تحریکِ عدم اعتماد مسترد ہونے پر پاکستانی قوم کو مبارکباد دی۔اٴْنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’اللہ اکبر، پاکستان کو مبارک ہو‘۔اس کے علاوہ نامور پاکستانی ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’ اب مقدس ایوان میں صرف مقدس لوگ داخل ہوں گے‘۔اٴْنہوں نے مزید لکھا کہ’چور ڈاکو لوٹے ہوئے پیسے واپس کریں اور اپنے ملک انگلینڈ جائیں‘۔
وقت اشاعت : 04/04/2022 - 16:50:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :