عالیہ نے شادی کے بعد رنبیر کو سوشل میڈیا استعمال کرنے پر قائل کرلیا

جمعرات 14 اپریل 2022 12:18

عالیہ نے شادی کے بعد رنبیر کو سوشل میڈیا استعمال کرنے پر قائل کرلیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2022ء) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور بلآخر عالیہ بھٹ سے ساتھ کرنے کے بعد سوشل میڈیا استعمال کرتے دکھائی دیں گے۔ آج کے ڈیجیٹل دور میں جہاں اداکاراور دیگر شخصیات اپنے فالورز بڑھانے کی دوڑ میں لگی ہیں وہیں رنبیر کپور ان چند افراد میں سے ایک ہیں جن کے سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹس نہیں ہیں۔

تاہم بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ رنبیر کپور سے جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی عالیہ بھٹ نے اداکار کو شادی کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو ویڈیو پیغام بیھجنے کیلئے قائل کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

اس لیے خیال کیا جارہا ہے رنبیر کپور کے مداح جلد ہی انہیں سوشل میڈیا پر دیکھیں گے۔واضح رہے کہ بالی وڈ کی معروف جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی خبریں ان دنوں میڈیا پر گردش کررہی ہیں اور کہا جارہا ہے کہ یہ جوڑا جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پہلے افواہیں تھیں کہ دونوں اداکار 13 اپریل سے 17 اپریل کے درمیان شادی کرلیں گے تاہم گزشتہ روز عالیہ کے سوتیلے بھائی اور فٹنس ٹرینر راہول بھٹ نے بتایا کہ یہ بات سب کے علم میں ہے کہ شادی ہورہی ہے لیکن جو تاریخیں میڈیا پر زیر گردش ہیں ان پر اب شادی نہیں ہوگی۔
وقت اشاعت : 14/04/2022 - 12:18:25

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :