اپنے نجی معاملات سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کروں گا، فرحان سعید

جب آپ مشہور شخصیت ہوتے ہیں تو لوگ یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کے گھر میں کیا ہو رہا ہے

جمعہ 15 اپریل 2022 12:13

اپنے نجی معاملات سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کروں گا، فرحان سعید
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2022ء) پاکستانی نوجوان نسل کے پسندیدہ گلوکار فرحان سعید کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر یہ کبھی شیئر نہیں کروں گا کہ میرے اور اہلیہ، اداکارہ عروہ حسین کے درمیان کیا چل رہا ہے۔

(جاری ہے)

رحان سعید کی جانب سے گزشتہ روز ایک انٹرویو دیا گیا، اس دوران اٴْن کا کہنا تھا کہ ’جب آپ مشہور شخصیت ہوتے ہیں تو لوگ یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کے گھر میں کیا ہو رہا ہے، میرے مداح یہ چاہتے ہیں اور مجھ سے سوال پوچھتے ہیں کہ میں اپنی نجی زندگی سوشل میڈیا پر کیوں شیئر نہیں کرتا ہوں۔

‘فرحان سعید نے کہا کہ ’اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ میں اٴْنہیں کوئی غصے سے کڑوا جواب دوں، یہ ایک عام بات ہے کہ بس میں نہیں شیئر کرنا چاہتا کہ میرے گھر میں کیا چل رہا ہے۔
وقت اشاعت : 15/04/2022 - 12:13:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :