کم عمری میں خود کو لڑکا سمجھتی تھی، زرنش خان

والدین نے تربیت کرکے لڑکی ہونے کا احساس دلایا، اداکارہ

جمعہ 15 اپریل 2022 12:13

کم عمری میں خود کو لڑکا سمجھتی تھی، زرنش خان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2022ء) ماڈل و اداکارہ زرنش خان نے کہا ہے کہ انہیں کم عمری میں شادی کا کوئی شوق نہیں تھا، کیوں کہ وہ بچپن سے ہی خود کو لڑکا سمجھتی تھیں۔زرنش خان نے 2015 میں اداکاری کا آغاز کیا اور اس وقت وہ متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔زرنش خان حال ہی میں ’ٹو بی آنیسٹ‘ شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت ذاتی زندگی پر بھی کھل کر باتیں کیں اور بتایا کہ وہ اتفاقی طور پر شوبز میں آئیں۔

(جاری ہے)

زرنش خان نے بتایا کہ وہ ایک ڈرامے کے سیٹ پر گئی تھیں، جہاں انہیں ہدایت کار نے کوئی اسکرپٹ پڑھنے کا کہا اور انہوں نے اچھے انداز میں اسکرپٹ پڑھا تو انہیں اداکاری کی پیش کش کی گئی۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے 2014 کے آخر یا 2015 میں اداکاری کا آغاز کیا اور شوہر کی سپورٹ کی وجہ سے وہ بے فکر ہوکر کام کرتی ہیں۔شوبز انڈسٹری میں ’جنسی ہراسانی‘ یا غلط مطالبات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ انہوں نے کبھی اس طرح کا کوئی مسئلہ نہیں دیکھا مگر انہیں یقین ہے کہ جس طرح دوسری انڈسٹریز میں ایسے معاملات موجود ہیں، شوبز میں بھی موجود ہوں گے۔
وقت اشاعت : 15/04/2022 - 12:13:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :