دعا زہرہ کی گمشدگی پر بے حد غمگین ہوں، سجل علی

حکام کو دعا زہرہ کی جلد بازیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے، اداکارہ

ہفتہ 23 اپریل 2022 13:13

دعا زہرہ کی گمشدگی پر بے حد غمگین ہوں، سجل علی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2022ء) پاکستان کی صف اول کی اداکارہ، سجل علی کی جانب سے کراچی سے لاپتہ ہونے والی 14 سالہ لڑکی دعا زہرہ کی گمشدگی پر افسوس اور تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

سجل علی نے انسٹا گرام پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے دعا زہرہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے جذبات اور دکھ کا اظہار کیا ہے ۔سجل علی کا اس سٹوری میں کہنا ہے کہ دعا زہرہ کے گمشدہ ہو جانے پر بے حد اداس ہوں، میری دعا ہے کہ بچی صحیح سلامت اپنے گھر پہنچ جائے۔سجل علی کا اپنی اسٹوری میں لکھنا ہے کہ حکام کو دعا زہرہ کی جلد بازیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔

وقت اشاعت : 23/04/2022 - 13:13:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :