مجھے خوشی ہے میری فلم ’ایک رشتہ‘ نے عید پر بھی اچھا بزنس کیا،نوید رضا

ہفتہ 7 مئی 2022 12:09

مجھے خوشی ہے میری فلم ’ایک رشتہ‘ نے عید پر بھی اچھا بزنس کیا،نوید رضا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2022ء) مجھے خوشی ہے کہ میری فلم’’ ایک رشتہ ‘‘نے عید پر بھی اچھا بزنس کیا ۔ایک انٹرویو میں ہدایتکار نوید رضا نے کہاکہ یونیورسل سینماء کے ساتھ کھیوڑا میں بھی شاندار شو چلے میری فلم کو دیکھنے کم لوگ آ رہے ہیں لیکن آ ضروررہے ہیں۔

(جاری ہے)

نوید رضاکاکہناتھا کہ کرائے پر سینما لے کر اور فری ٹکٹ دے کر ہال فل کر لینا کوئی کامیابی نہیں ہے میری فلم کو دیکھنے جتنے بھی لوگ آتے ہیں وہ سب ٹکٹ والے ہوتے ہیں اور اس بات کا ثبوت ہے کے پچھلے 10 ہفتوں سے مسلسل یونیورسل سینما میں فلم چل رہی ہے ۔

نوید رضا نے مذیدکہاکہ سنیما کرائے پر لینے والوں کی فلمیں ایک یا دو ہفتوں میں اتر جاتی ہے میں میڈیا عوام اور سینما اونر کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے میری فلم کو سراہااوراسے اتنی پذیرائی بخشی۔
وقت اشاعت : 07/05/2022 - 12:09:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :