گلوکار ظفراقبال نیویارکرکا اپنے آڈیو ویڈیو البم ”گلاں پیار دیاں“ کی آمدنی سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان

جمعرات 16 اکتوبر 2014 13:19

گلوکار ظفراقبال نیویارکرکا اپنے آڈیو ویڈیو البم ”گلاں پیار دیاں“ کی آمدنی سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 اکتوبر۔2014ء) گلوکار ظفراقبال نیویارکر نے اپنے آڈیو ویڈیو البم ”گلاں پیار دیاں“ کی آمدنی سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان کردیا ۔ مذکورہ البم میں ظفر اقبال نیویارکر نے گلوکارہ صائمہ جہاں ، عذراجہاں ، حمیرا چنا ، صنم ماوری کے ساتھ پنجابی دو گانے ریکارڈ کروائے ہیں جن کے نغمہ نگار ناصر علی ناصر ، ساجد اورکمپوزیشنز ناصر حسین اور کامران اختر کی ہیں ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ظفراقبال نیویارکر نے بتایا کہ ”گلاں پیار دیاں“ کو ہیپی برتھ ڈے کے اضافی گانے کے ساتھ ریلیز کیا جا رہا ہے ۔ طویل عرصہ سے ہیپی برتھ ڈے کے حوالے سے کوئی نیا گانا مارکیٹ میں نہیں آرہا تھا جس پر میں نے خصوصی طور پر یہ گیت تیار کروایا جس کی کمپوزیشن کامران اختر نے بنائی اور پسند کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ البم کی ساری آمدن سیلاب متاثرین کے فنڈ میں جمع کروائی جائیگی ۔ظفراقبال نیویارکر نے کہا کہ میری تمام مخیر حضرات سے بھی اپیل ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کی بحالی کے لئے دل کھول کرمالی تعاون کریں ۔

وقت اشاعت : 16/10/2014 - 13:19:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :