حدیقہ کیانی نے بلوچستان میں 270 گھرتعمیرکرکے سیلاب متاثرین کے حوالے کردیئے

بدھ 27 ستمبر 2023 23:04

حدیقہ کیانی نے بلوچستان میں 270 گھرتعمیرکرکے سیلاب متاثرین کے حوالے کردیئے
تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 ستمبر2023ء) معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کے ضلع نصیرآباد کی تحصیل چھتر کے گوٹھ کنڈی میں 270 گھر تعمیر کرکے سیلاب متاثرین کے حوالے کردیئے مکانات ملنے پر سیلاب متاثرین کی خوشی دیدنی تھی مقامی لوگوں نے حدیقہ کیانی فرنٹئیر کور 72 ونگ کے کرنل احمد خان کا گوٹھ کنڈی پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا اور انہیں گلدستے پیش کئے نصیرآباد میں گزشتہ سال آنے والے سیلاب کے نتیجے میں ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے تھے معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے سیلاب متاثرین کے لئے وسیلہ راہ کے نام سے امدادی مہم شروع کر رکھی تھی حدیقہ کیانی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں سیلاب متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑا ہم نے پاکستانیوں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مدد سے فنڈ جمع کرنے کے لئے مہم چلائی سروے کرکے سیلاب متاثرین کے لئے پہلے ایف سی 72 ونگ کے تعاون سے تحصیل تمبو کے علاقے میں سو گھر تعمیر کیئے اس کے بعد تحصیل چھتر کے گوٹھ کنڈی میں سیلاب سے تباہ حال گوٹھ کا سروے کرکے 270 گھر ، ڈسپسنری ، میٹرنٹی سینٹر اور مسجد تعمیر کیا گیا ہے ان مکانات کی تعمیر کے لئے ہمارے ساتھ فرنٹئیر کور 72 ونگ کے کمانڈنٹ کرنل احمد خان اور اس کی ٹیم کا بھی ساتھ رہا ہے جن کے تعاون کی بدولت ہم ان مکانات کی تعمیر میں کامیاب ہوئے ہیں اس موقع پر بھنگر قبیلے کے مقدم سابق اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی حاجی غلام حسین بھنگر اور حاجی اسرار بھنگر بھی موجود تھے تقریب کے آخر میں حدیقہ کیانی کی جانب سے لائے گئے کھلونے،گڑیا،ببیٹ بال،اور کھانے کا سامان بچوں میں اور 29 ایکائی مشینیں خواتین میں تقسیم کیئے گئے۔

وقت اشاعت : 27/09/2023 - 23:04:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :