آریان خان نے ایجنسیوں کو بے نقاب کردیا وہ کس انداز میں معصوم لوگوں کو ہراساں کرتی ہیں،رام گوپال ورما

ہفتہ 28 مئی 2022 18:55

آریان خان نے ایجنسیوں کو بے نقاب کردیا وہ کس انداز میں معصوم لوگوں کو ہراساں کرتی ہیں،رام گوپال ورما
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2022ء) بالی ووڈ فلمساز رام گوپال ورما نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی کلین چٹ پر ردعمل دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رام گوپال ورما نے کہا کہ آریان خان نے ایجنسیوں کو بے نقاب کردیا وہ کس انداز میں معصوم لوگوں کو ہراساں کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

این سی بی افسر سنجے کمار سنگھ نے ایک بیان میں کہا کہ آریان خان کو کیس میں ثبوت کی کمی کے باعث کلین چٹ دی گئی ہے۔

فلمساز رام گوپال ورما نے اس پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس کی خاص بات یہ ہے کہ اس سے ایجنسیوں کی نااہلی کا پردہ چاک ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کیس آریان خان جیسے مشہور باپ کے بیٹے کا کیس تھا، لیکن اس سے یہ بات صاف ہوگئی کہ ایجنسیاں کس طرح بے گناہ اور عام لوگوں کو ہراساں کرتی ہیں۔
وقت اشاعت : 28/05/2022 - 18:55:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :