مزاح سے بھرپور بالی وڈ فلم ”انگلی“ کا نیا گانا ریلیز

بدھ 29 اکتوبر 2014 13:59

مزاح سے بھرپور بالی وڈ فلم ”انگلی“ کا نیا گانا ریلیز

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 اکتوبر۔2014ء) ہنسی اور مزاح سے بھرپور فلم "انگلی" کا نیا گانا ریلیزکر دیا گیا۔ بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی، سنجے دت اور اداکارہ کنگنا رناوت کی اداکاری سے سجی فلم 28 نومبرکو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔انگلی" پانچ افراد پر مشتمل ایک گینگ کی کہانی ہے۔ جو چوریاں کرتے کرتے کرپشن کے خلاف کام کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔

(جاری ہے)

گینگ کو قدم قدم پر رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وہ کرپٹ افراد کا پردہ چاک کرنے میں جت جاتے ہیں لیکن ایک پولیس افسر انہیں گرفتار کرنے کیلئے ان کا تعاقب کرتا رہتا ہے۔ پولیس افسرسے بچنے اور کرپشن کے خلاف آواز بلند کرنے کی کوششوں میں انہیں دلچسپ صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اداکارہ شردھا کپورفلم میں مہمان اداکارہ کے طور پر جلوہ گر ہوں گی۔

وقت اشاعت : 29/10/2014 - 13:59:35

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :