ایمبر ہرڈ کی وکیل کو شدید تنقید کا سامنا

پیر 4 جولائی 2022 17:15

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2022ء) امریکی اداکارہ ایمبر ہرڈ کے اپنے سابق شوہر اداکار جانی ڈیپ سے ہتکِ عزت کے مقدمے میں ہارنے کے بعد سے ان کی وکیل کو ہر روز کسی نہ کسی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایمبر ہرڈ کی وکیل ایلین بریڈ ہافٹ پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہ اپنی موکل کے ہتکِ عزت کے کیس کی شکست پر عوام کو گمراہ کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اب ایلین بریڈ ہافٹ کو ان کے اس بیان اگرچہ جانی ڈیپ نے ایمبر ہرڈ کے ساتھ بدسلوکی کے الزامات کو جھوٹ ثابت کر دیا ہے، لیکن پھر بھی اداکارہ کے اس دعوے میں کہ ان کے سابق شوہر کی جانب سے ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، کوئی بدنیتی شامل نہیں تھی پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ایمبر ہرڈ کی وکیل ایلین بریڈ ہافٹ کی اس دلیل کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انتہائی مضحکہ خیز اور احمقانہ قرار دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایک برطانوی باڈی لینگویج ایکسپرٹ جیسس اینریک روزاس نے عدالت میں ایمبر ہرڈ کی نمائندگی کرنے پر ہی وکیل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔جیسس اینریک روزاس نے کہا کہ میرے خیال میں تو ایمبر ہرڈ کی عدالت میں نمائندگی کا فیصلہ ہی مضحکہ خیز عمل تھا۔
وقت اشاعت : 04/07/2022 - 17:15:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :