دہلی پولیس نے سدھو موسے والا کے قاتل کو گرفتار کرلیا

پیر 4 جولائی 2022 23:10

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2022ء) دہلی پولیس نے سدھو موسے والا کے قاتل کو گرفتار کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے لارنس بشنوئی ،گولڈی برار گینگ سے تعلق رکھنے والے دو انتہائی مطلوب مجرمان کو گرفتار کیا ہے ان دونوں میں سے انکت نامی گینگسٹر ان شوٹرزمیں شامل ہے جو پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسرا ملزم سچن بھیوانی سدھو موسے والا کیس کے چار شوٹرز کو پناہ دینے کا ذمہ دار تھا۔ دہلی پولیس نے دونوں ملزمان کو کشمیری گیٹ بس اسٹینڈ کے قریب سے گرفتار کیاہے۔دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے ایک نائن ایم ایم، 30 ایم ایم پستول تین پنجاب پولیس یونیفارم، دو موبائل فون اور سِم کارڈ برآمد ہوا ہے جوکہ ممکنہ طور پر سدھو موسے والا کے قتل میں /استعمال کیا گیا ہوگا۔
وقت اشاعت : 04/07/2022 - 23:10:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :