دو دہائیوں بعد شاہ رخ اور سلمان ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے، بھارتی میڈیا

منگل 5 جولائی 2022 17:25

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2022ء) بالی ووڈ کے دو سپر اسٹارز شاہ رخ خان اور سلمان خان 1995ء کے بعد ایک مرتبہ پھر ایک ساتھ فلم میں دکھائی دیں گے۔دنیا بھر میں کنگ خان اور دبنگ خان کے ان گنت مداح ہیں جو دونوں کو ایک ساتھ دیکھنے کیلئے بے تاب رہتے تھے، چنانچہ اب ان کا انتظار ختم ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شاہ رخ اور سلمان کیلئے یہ فلم رانی مکھرجی کے شوہر ادیتیا چوپڑا لکھیں گے تاہم فلم کا نام تاحال سوچا نہیں گیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ اس فلم کا ابتدائی خیال تیار کرلیا گیا ہے لیکن ادیتیا فی الحال ڈائیلاگز اور سکرین پلے پر کام کررہے ہیں جس کے مکمل ہونے کے بعد 2023کے آخر یا 2024کے آغاز میں شوٹنگ کا آغاز ہوگا۔فلم کی کہانی 2022ء کے آخر میں مکمل ہونے کے امکانات ہیں جس کے بعد یہ شاہ رخ اور سلمان کو دکھائی جائیگی۔
وقت اشاعت : 05/07/2022 - 17:25:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :