ہالی ووڈ فلم ’’جوکر 2‘‘ 2024ء میں ریلیز کرنے کا اعلان

جمعہ 5 اگست 2022 20:50

ہالی ووڈ فلم ’’جوکر 2‘‘ 2024ء میں ریلیز کرنے کا اعلان
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2022ء) نامور ہالی ووڈ فلم ’جوکر‘ کی کامیابی کے بعد اب اس کا سیکوئل یعنی ’جوکر 2‘ بنانے کی تیاری کی جارہی ہے جس کا اعلان کردیا گیا ہے۔ وارنر برادرز ڈسکوری کی جانب سے جب ’بیٹ گرل‘ کو منسوخ کیے جانے کا اعلان کیا گیا تو اس کے بعد اس پروڈکشن ہاؤس کی آنے والے پروجیکٹس پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا۔

(جاری ہے)

تاہم یہ افواہیں اس وقت دم توڑ گئیں جب فلم جوکر 2 کی تاریخ کا اعلان کیا گیا، یہ فلم 2024 میں ریلیز کی جائے گی۔واضح رہے کہ 2019ء میں ریلیز ہونے والی جوکر نے باکس آفس پر ایک ارب امریکی ڈالر سے زائد کا بزنس کیا تھا۔ تاہم اب اس کا سیکوئل بننے جارہا ہے جس کے حوالے سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس میں وواکن فینکس ہی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ اس میں لیڈی گاگا بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔
وقت اشاعت : 05/08/2022 - 20:50:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :