سکول میں فیس نہ دینے پر اکثر شرمندگی اٹھانا پڑتی تھی، عامرخان ماضی یاد کرکے جذباتی ہوگئے

اکثر میری اور بھائی کی سکول فیس ادا نہیں ہوتی تھی ،نام پورے سکول کے سامنے اسمبلی میں بتائے جاتے تھے ،اداکار

پیر 15 اگست 2022 16:59

سکول میں فیس نہ دینے پر اکثر شرمندگی اٹھانا پڑتی تھی، عامرخان ماضی یاد کرکے جذباتی ہوگئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2022ء) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ سپر سٹار بننے سے قبل ان کے گھر کے اتنے برے حالات تھے کہ وہ بے گھر ہونے کے قریب تھے۔حال ہی میں عامر خان اور کرینہ کپور کی فلم لال سنگھ چڈھا ریلیز ہوئی، فلم کی ریلیز سے قبل عامر خان نے ایک انٹرویو میں اپنے خاندان کو پیش آنیوالے مسائل سے متعلق بات چیت کی جس دوران وہ ماضی یاد کرکے جذباتی ہوگئے۔

(جاری ہے)

عامر خان نے کہاسب سمجھتے ہیں کہ میں چاندی کا چمچہ منہ میں لے کر پیدا ہوا لیکن ایسا نہیں تھا، ہم امیر نہیں تھے، نہ ہی میرے والد بہت اچھے بزنس مین تھے، انہیں پیسوں کاکافی نقصان ہوا، نوبت یہاں تک آگئی تھی کہ ہم بے گھر ہونے والے تھے۔اس دوران عامر خان نے اپنے اور بھائی کی سکول فیس ادا نہ کرنے پر اسمبلی میں ہونے والی تضحیک سے متعلق بھی بتایا۔انہوں نے کہا اکثر میری اور بھائی کی اسکول فیس ادا نہیں ہوتی تھی اور ہمارے نام پورے اسکول کے سامنے اسمبلی میں بتائے جاتے تھے جس کی وجہ سے ہمیں شرمندگی ہوتی تھی۔
وقت اشاعت : 15/08/2022 - 16:59:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :