لائیو کانسرٹ میں حرا مانی کی بے عزتی، مانی اہلیہ کی حمایت میں سامنے آگئے

حرا پر فخر ہے جس نے لندن میں دس ہزار حاضرین کے سامنے پرفارم کیا، اللہ جسے چاہے عزت دے،تنقید کرنیوالوں سے پیار ہے جن کی وجہ سے ہم مزید محنت کرتے ہیں، اداکار

جمعرات 18 اگست 2022 16:52

لائیو کانسرٹ میں حرا مانی کی بے عزتی، مانی اہلیہ کی حمایت میں سامنے آگئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2022ء) لائیو کانسرٹ میں حرا مانی کی بے عزتی، مانی اہلیہ کی حمایت میں سامنے آگئے۔ پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکار و میزبان مانی (سلمان شیخ)اپنی اہلیہ اداکارہ حرامانی کی حمایت میں سامنے آگئے۔مانی نے انسٹاگرام پر ایک سے زائد اسٹوریز اپ لوڈ کی ہیں جن میں انہوں نے اظہار کیا ہے کہ انہیں حرا پر فخر ہے جس نے لندن میں دس ہزار حاضرین کے سامنے پرفارم کیا، اللہ جسے چاہے عزت دے۔

(جاری ہے)

انہوں نے انسٹا سٹوری میں ویڈیو شیئر کی جس میں سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہوشیارو کیسے ہو ہم اس وقت لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں، جو کرنا ہے کرلو، تم لوگ کچھ نہیں کرسکتے اس لئے خوش رہو، ہمیں پھر بھی آپ سب سے محبت ہے جو کرنا ہے کرتے رہو۔ایک اور انسٹا اسٹوری میں انہوں نے لکھا کہ ساری توجہ ہم ہی لے گئے، بھائی ، اس رات باقی لوگ بھی آئے تھے۔ ہمیں تنقید کرنے والوں سے پیار ہے جن کی وجہ سے ہم مزید محنت کرتے ہیں۔
وقت اشاعت : 18/08/2022 - 16:52:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :