وکرم ویدھا کو دنیا بھر میں ایک ساتھ 100سے زائد ممالک میں ریلیز کرنے کا فیصلہ

فلم میں سیف علی خان پولیس افسر وکرم ،ریتک روشن خطرناک گینگسٹر ویدھا کا کردار ادا کرتے نظر آئینگے

پیر 19 ستمبر 2022 17:06

وکرم ویدھا کو دنیا بھر میں ایک ساتھ 100سے زائد ممالک میں ریلیز کرنے کا فیصلہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2022ء) بالی ووڈ فلم براہمسترا کی دنیا بھر میں ایک ساتھ 8ہزار سکرینز پر کامیاب ریلیز کے بعد اب بھارتی فلم انڈسٹری کے نواب سیف علی خان اور ریتک روشن کی نئی آنے والی فلم وکرم ویدھا کی بھی میگا ریلیز کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فلم وکرم ویدھا کو دنیا بھر میں ایک ساتھ 100سے زائد ممالک میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جوکہ مبینہ طور پر بالی ووڈ انڈسٹری میں کسی بھی فلم کیلئے اب تک کی سب سے بڑی اوپننگ ہوگی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، بالی ووڈ کی ایکشن تھرلر فلم جس کی ریلیز کا مداحوں کو بہت بے چینی کے ساتھ انتظار تھا، مقررہ دن اور تاریخ پر ایک ساتھ شمالی امریکا، برطانیہ، مشرق وسطی، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، یورپ کے 22ممالک جبکہ افریقہ اور لاطینی امریکا کے 27ممالک بشمول جاپان، روس، پاناما اور پیرو میں ریلیز کیا جائیگا۔فلم میں سیف علی خان پولیس افسر وکرم جبکہ ریتک روشن خطرناک گینگسٹر ویدھا کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔فلم 30ستمبر کو دنیا بھر کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
وقت اشاعت : 19/09/2022 - 17:06:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :