عبداللّٰہ قریشی نے میوزک انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا

جمعہ 7 اکتوبر 2022 21:12

عبداللّٰہ قریشی نے میوزک انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اکتوبر2022ء) پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عبداللّٰہ قریشی نے میوزک انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا۔عبداللّٰہ قریشی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔اٴْنہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ’میں جانتا ہوں کہ میں کافی عرصے سے اٴْوجھل تھا اور اس دوران یہ پوچھنے کے لیے کہ میں کہاں ہوں، مجھے بہت سے میسجز بھی موصول ہوئے‘۔

اٴْنہوں نے لکھا میں نے یہ سوچنے کے لیے کچھ عرصے کا وقفہ لیا تھا کہ میں اپنے مستقبل میں کیا چاہتا ہو ں ۔ اٴْنہوں نے مزید لکھامیں میوزِک انڈسٹری کو خیرباد کہنے کا اعلان کرنے کے لیے کچھ وقت لیناچاہتا تھا کیونکہ میں نے میوزِک کو بطور پیشہ جاری نہ رکھنے کا پ* فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

عبداللّٰہ قریشی نے اپنے اس فیصلے کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا میں نے یہ فیصلہ خالصتاًً مذہبی وجوہات کی بناء پر لیا ہے ۔

اٴْنہوں نے لکھا کہ میرا میوزِک انڈسٹری میں بہت اچھا وقت گزرا، ہزاروں لوگوں نے مجھے سراہا اور محبت دی، کچھ تنازعوں کا شکار بھی ہوا، کچھ غلط فیصلے بھی کیے، مثبت خیالات کو پھیلاتا رہا، کچھ بہت اچھے دوست بنائے، ایسے لوگوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا جوکہ میرے لیے مثال تھے اور میں نے بہت کچھ سیکھا اور وہ سب کیا جو کرنا مجھے اچھالگتا تھا ۔

اٴْنہوں نے مزید لکھا کہ میرا ماننا ہے کہ زندگی کا اصل مقصد ان سب چیزوں سے بہت بڑا ہے اور ہمارے پاس اس دنیا میں اپنی آخرت کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے بہت کم وقت ہے ۔ عبداللّٰہ قریشی نے لکھا کہ’الحمداللّٰہ میں اپنے اس فیصلے سے مطمئن ہوں اور میں زندگی کی اصل حقیقت کو تلاش کرنے کے راستے پر گامزن ہوں اور میری دعا ہے کہ اللّٰہ میرے لیے یہ نیا سفر آسان کرے ۔
وقت اشاعت : 07/10/2022 - 21:12:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :