آج بھی فلموں میں اداکاری کر رہا ہوں ‘ غلام محی الدین

بدھ 26 نومبر 2014 14:13

آج بھی فلموں میں اداکاری کر رہا ہوں ‘ غلام محی الدین

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء)اداکار غلام محی الدین نے کہا ہے کہ آج بھی فلموں میں اداکاری کر رہا ہوں جب تک میرے پرستار مجھے سینما سکرین پر دیکھنا چاہیں گے میں اداکاری کرتا رہوں گا‘ کام کے ساتھ میری محبت جنون کی حد تک ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے ٹی وی سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور بڑی سکرین تک پہنچا یہ صرف خدا کی مہربانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں آج بھی فلموں میں اداکاری کر رہا ہوں جب تک میرے پرستار مجھے سینما سکرین پر دیکھنا چاہیں گے میں اداکاری کرتا رہوں گا۔

وقت اشاعت : 26/11/2014 - 14:13:18

Rlated Stars :