انگلینڈ سے عبرتناک شکست ،عرفان پٹھان کو پاکستان مخالف ٹوئٹس مہنگے پڑ گئے

سنڈے کو آپ بھی ٹیون ان کریگا پاکستان بمقابلہ انگلینڈ فائنل میں، ٹوئٹر پے نہیں ٹی وی پے لائف فرام دی اسٹیڈیم، آپ کو فائنل میں یاد کریں گے ،بہترین کھیل پیش کرکے جیت اپنے نام کریں گے، بالکل لگان کی طرح،ہم جیتیں یا ہاریں ہم اپنا گریس برقرار رکھیں گے، پڑوسیو! ہارنا تو چلتا رہتا ہے مگر وکٹ لینا تمہارے بس کی بات نہیں، پاکستانی فنکاروں کا ردعمل

جمعہ 11 نومبر 2022 17:15

انگلینڈ سے عبرتناک شکست ،عرفان پٹھان کو پاکستان مخالف ٹوئٹس مہنگے پڑ گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2022ء) بھارت کی انگلینڈ سے عبرت ناک شکست کے بعد بھارتی سابق کرکٹر عرفان پٹھان کے پاکستان مخالف ٹوئٹس انہیں مہنگے پڑ گئے۔پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں نے عرفان پٹھان کو ان کے ہی تبصروں پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔سابق بھارتی کرکٹر نے گزشتہ پیر کو ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستانی شائقین کرکٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پڑوسیوں کے ٹوئٹر اکائونٹ صرف سنڈے کے نام پر زندہ ہیں،اب بھارت کی سیمی فائنل میں شکست کے بعد اداکارہ ثنا جاوید نے انسٹا اسٹوری لگاتے ہوئے کہا کہ سنڈے کو آپ بھی ٹیون ان کریگا پاکستان بامقابلہ انگلینڈ فائنل میں، ٹوئٹر پے نہیں ٹی وی پے لائف فرام دی اسٹیڈیم۔

پاکستانی یوٹیوبر اور اداکار ارسلان ناصر نے عرفان پٹھان کو ان کے ٹوئٹ پڑوسیوں جیت آتی جاتی رہتی ہے، لیکن گریس آپ کے بس کی بات نہیں ہے، پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے جواب دیا کہ معافی چاہتا ہوں سر فائنل میں پہنچ جائیں تو بات کریے گا، ادھر سے آواز نہیں آ رہی آپ کی۔

(جاری ہے)

عرفان پٹھان نے یہ ٹوئٹ بھارت بامقابلہ انگلینڈ کے سیمی فائنل سے قبل کیا تھا، تاہم بھارت کی شکست کے بعد سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے تبصرہ کیا کہ ارے کیا ہو گیا بھائی کس نے کچھ کہا ہے تو مجھے بتا، میں ڈانٹوں گا، وعدہ۔

بالی ووڈ سے ڈیبیو کرنے والی پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن نے دو ٹوئٹ کیے، پہلا دوسرے سیمی فائنل سے قبل جس میں لکھا کہ عرفان بھائی، ہم گریس لیس ایکس نہیں ہیں، بلکہ پاکستانیوں کو گریس لیس ایکس بالکل پسند نہیں۔ ہم دعا گو ہیں کہ آپ کی ٹیم جیتے اور ہم فائنل میں آپ کے منتظر رہیں گے مکمل تیاری کے ساتھ۔جبکہ دوسرا ٹوئٹ بھارت کی شکست کے بعد کیا کہ سوری عرفان بھائی، ہماری دعائیں رنگ نہ لائیں، ہم آپ کو فائنل میں یاد کریں گے اور بہترین کھیل پیش کرکے جیت اپنے نام کریں گے۔

بالکل فلم لگان کی طرح۔ آپ بھی برائے مہربانی ہمارے لیے خوش ہوجائیں۔ ہم جیتیں یا ہاریں ہم اپنا گریس برقرار رکھیں گے۔اداکار ہارون شاہد نے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کی خراب بالنگ کو دیکھتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ آج عرفان پٹھان انگلینڈ سے کہہ رہا ہے کہ کچھ تو گریس دکھا یار ۔اداکار جبران ناصر نے انسٹا اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے انگلینڈ کی 10 وکٹوں سے جیت پر بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسیوں ہارنا تو چلتا رہتا ہے لیکن وکٹ لینا تمہارے بس کی بات نہیں۔
وقت اشاعت : 11/11/2022 - 17:15:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :