کلاسیکل موسیقی کی اہمیت کم نہیں ہو سکتی ،غلام علی خان

پیر 8 دسمبر 2014 14:46

کلاسیکل موسیقی کی اہمیت کم نہیں ہو سکتی ،غلام علی خان

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2014ء) لیجنڈ گائیک غلام علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کلاسیکل موسیقی کی اہمیت کبھی بھی کم نہیں ہو سکتی۔برصغیر پاک وہند میں آج بھی اصل موسیقی سننے والوں کی تعداد اچھی خاصی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کم عمری میں آئنے کے سامنے سجنے سنورنے کے بجائے گانے کو ترجیح دیتا تھا اور پھر خود سے مخاطب ہو کر گانا گاتا۔ انہوں نے کہا کہ کیرئیر کا آغاز لاہور ریڈیو اسٹیشن کیا اور ابتداء میں کافی معاشی مسائل کا بھی سامنا رہا ۔انہوں نے کہا کہ جس ملک میں بھی جاتا ہوں اپنی تہذیب و ثقافت اور ملک کا وقار سامنے رکھ کر گاتا ہوں۔

وقت اشاعت : 08/12/2014 - 14:46:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :