فلم’ ’اگلی“ 26 دسمبر کو ریلیز ہوہو گی

سنی لیونی کی فلم ”راگنی ایم ایم ایس -2“ اس سال ریلیز ہوئی اور ہٹ رہی

اتوار 21 دسمبر 2014 12:33

ممبئی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 دسمبر 2014) بالی وڈ اداکارہ سنی لیونی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔اگر ہندوستان کی بات کریں تو گوگل کی جانب سے جاری کردہ تازہ فہرست میں سنی لیونی پہلے نمبر پر ہیں۔یعنی 2014 کے دوران انٹرنیٹ پر سنی لیونی کو سب سے زیادہ لوگوں نے تلاش کیا ہے۔سنی لیونی کی فلم ’راگنی ایم ایم ایس -2‘ اس سال ریلیز ہوئی اور ہٹ رہی۔

(جاری ہے)

ان پر فلمایا جانے والا گانا ’بیبی ڈول‘، سال کے سب سے ہٹ گانوں میں سے ایک رہا۔عالمی سطح پر جینیفر لارنس سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی شخصیت ہیں-اس فہرست میں نریندر مودی دوسرے نمبر پر رہے۔جبکہ سلمان خان تیسرے اور قطرینہ کیف چوتھے نمبر پر ہیں۔عالمی سطح پر گوگل کی فہرست میں ہالی وڈ اداکارہ 24 سالہ جینیفر لارنس کو سب سے زیادہ لوگوں نے تلاش کیا۔دوسرے نمبر پر امریکی ٹی وی اداکارہ کم کارڈیشین رہیں۔

وقت اشاعت : 21/12/2014 - 12:33:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :