فلم ''دی انٹرویو'' کا ریلیز کے پہلے دن دس لاکھ ڈالر کا بزنس

پیر 29 دسمبر 2014 14:07

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) امریکا اور شمالی کوریا میں تنازعہ کا باعث بننے والی فلم ''دی انٹرویو'' نے ریلیز کے پہلے دن 10لاکھ ڈالرکما لئے۔

(جاری ہے)

شمالی کوریا کی جانب سے فلمساز ادارے سونی کی ویب سائٹ پر مبینہ حملے کے بعد متنازعہ فلم ''دی انٹرویو''کی نمائش روک دی گئی لیکن پھر اسے مقررہ تاریخ کو ہی ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ البتہ سینماوٴں کی تعداد کم کر کے 320کر دی گئی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اگر فلم کو منصوبے کے مطابق ریلیز کیا جاتا تو 2 کروڑ ڈالر کمانے کی توقع تھی۔

وقت اشاعت : 29/12/2014 - 14:07:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :