جانی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ کے بعد ایک اور امریکی اداکارہ کا مقدمہ میڈیا کی توجہ کا مرکز

گوینتھ پیلٹرو اور ٹیری سینڈرسن نے ایک دوسرے پر اس اسکی حادثے کا ذمہ دار ہونے کے الزامات عائد کردیئے

پیر 27 مارچ 2023 19:07

جانی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ کے بعد ایک اور امریکی اداکارہ کا مقدمہ میڈیا کی توجہ کا مرکز
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2023ء) مریکی اداکار جانی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ کے سنسنی خیز مقدمے کے مکمل ہونے کے بعد ایک اور امریکی اداکارہ کا مقدمہ میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، 2016 میں ہونے والے اکیڈمی ایوارڈ یافتہ امریکی اداکارہ گوینتھ پیلٹرو کے اسکی حادثے کے بارے میں رواں ہفتے دورانِ سماعت حیرت انگیز تضادات اور جذباتی شہادتیں سامنے آئی ہیں۔

اس کیس میں دونوں فریقین یعنی گوینتھ پیلٹرو اور ٹیری سینڈرسن نے ایک دوسرے پر اس اسکی حادثے کا ذمہ دار ہونے کے الزامات عائد کیے ہیں۔ٹیری سینڈرسن کا دعوی ہے کہ اس حادثے کی وجہ سے انہیں دماغی چوٹ لگی اور ان کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں اور اس لیے وہ گوینتھ پیلٹرو پر 300,000 ڈالرز کا مقدمہ کر رہے ہیں جبکہ گوینتھ پیلٹرو نے بھی ایک ڈالر علامتی ہرجانے کے عوض ٹیری سینڈرسن کے خلاف جوابی کارروائی کی ہے۔

(جاری ہے)

اس کیس کی تفتیش کے دوران گوینتھ پیلٹرو سے عدالت نے پوچھا کہ کیا وہ ٹیلر سوئفٹ کی اچھی دوست ہیں اور اگر ایسا ہے تو انہیں اداکارہ کا مقدمہ دائر کرنے کا طریقہ ٹیلر سوئفٹ کے ایک مقدمے کے طریقہ کار سے متاثرہ لگتا ہے۔گوینتھ پیلٹرو نیاس سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے مقدمہ دائر کرنے کے لیے یہ طریقہ کار اس لیے اختیار کیا کیانکہ اس مقدمے سے ان کی شہرت اور دولت کا استحصال کرنے کی کوشش کی گئی۔

جانی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ کے مقدمے کی طرح اس مقدمے کی سماعت کو بھی میڈیا کی بھرپور کوریج ملی اور کچھ رپورٹرز نے مقدمے کی سماعت کے دوران مداخلت کرنے کی بھی کوشش کی۔ابھی تک اس کیس کی سماعت کے دوران دنوں فریقین ایک دوسرے کے الزامات کی تردید کرتے رہے اور جذبات سے بھرپور اس سماعتوں میں گوینتھ پیلٹرو کا اسٹائل، بات کرنے کا انداز اور کپڑے میڈیا کی خصوصی توجہ کا مزکر رہے۔
وقت اشاعت : 27/03/2023 - 19:07:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :