دھرنوں کے باعث فلم ”کمبخت“ کی شوٹنگ میں تاخیر ہوئی‘حمزہ علی عباسی،

بینکاک میں فلم کی شوٹنگ مکمل کی گئی‘اگر سب کچھ پلان کے مطابق چلتا رہا تو اسے فروری تک مکمل کرلیا جائیگا، ”کمبخت“ کی کاسٹ میں ہمایوں سعید، شہریار منور صدیقی، سوہا علی ابڑو، صبا قمر اور حمزہ علی عباسی شامل ہیں

اتوار 11 جنوری 2015 11:35

دھرنوں کے باعث فلم ”کمبخت“ کی شوٹنگ میں تاخیر ہوئی‘حمزہ علی عباسی،

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 11جنوری 2015ء) پانچ ماہ قبل حمزہ علی عباسی کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم”کمبخت“ کے پہلے ٹریلر کی ریلیز کے بعد سے اس فلم سے متعلق خبریں گرم ہوگئی تھیں۔حمزہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ 'مجھے اعتراف ہے کہ فلم کی شوٹنگ میں تاخیر ہوئی، کیونکہ میں دھرنوں میں مصروف تھا، تاہم اب یہ پوسٹ پروڈکشن کے مراحل میں ہے اور ہم اسے رواں برس مارچ تک مکمل کر کے اے آر وائی کو ریلیز کے لیے دے دیں گے۔

مجھے اس پروجیکٹ پر بہت یقین ہے، بغیر کسی مقصد کے تفریح بالکل بیکار ہے اور”کمبخت“ نہ صرف لوگوں کو ہنسائے گی بلکہ یہ انھیں سوچنے پر بھی مجبور کردے گی۔”کمبخت“ کی کاسٹ میں ہمایوں سعید، شہریار منور صدیقی، سوہائے علی ابڑو، صبا قمر اور حمزہ علی عباسی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

صبا قمر کے بارے میں بات کرتے ہوئے حمزہ نے کہا کہ 'ہم دونوں صرف دوست ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ کسی دوسرے رشتے میں منسلک نہیں ہیں۔

انھوں نے انکشاف کیا کہ حال ہی میں وہ کسی سے ملے ہیں اور جس کے لیے ان کے دل میں نرم گوشہ موجود ہے۔ابھی تک معاملہ درمیان میں ہے تاہم میں اس بات کی گارنٹی دیتا ہوں کہ ان کا تعلق میڈیا سے نہیں ہے۔اس بات کے تو سب ہی گواہ ہیں کہ حمزہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے حامی ہیں اور ان کے جلسوں اور مظاہروں میں بھی شریک ہوتے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ گزشتہ دنوں ہم بینکاک میں تھے، جہاں فلم کی شوٹنگ مکمل کی گئی اوراگر سب کچھ پلان کے مطابق چلتا رہا تو اسے فروری تک مکمل کرلیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ بلال لاشاری کی”مولا جٹ“ بھی پائپ لائن میں ہے تاہم ابھی یہ فلم پری پروڈکشن کے مراحل میں ہے اور آئندہ چند ماہ میں ہی اس پر حتمی طور پر کام کا آغاز ہوگا۔سال 2014 حمزہ علی عباسی کے لیے ایک بہترین سال ثابت ہوا اور 2015 کے آغاز میں ہی ان کے پروجیکٹس دیکھ کراس سال کی کامیابی کا اندازہ بھی لگایا جا سکتا ہے۔

وقت اشاعت : 11/01/2015 - 11:35:37

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :