فلموں میں کام کیلئے ابھی چھوٹی ہوں، فلم سپر سٹار کرنے سے انکار کر دیا تھا ، علیزے شاہ

پیر 19 جون 2023 23:24

فلموں میں کام کیلئے ابھی چھوٹی ہوں، فلم سپر سٹار کرنے سے انکار کر دیا تھا ، علیزے شاہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2023ء) نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ کیئریر کے ابتداء میں فلم سپر سٹار کرنے سے انکار کر دیا تھا۔حال ہی میں علیزے شاہ نے ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنے کیریئر کے حوالے سے کھل کر بات کی۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 6 برس کی عمر میں وسیم اکرم کے ساتھ اشتہار سے کیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا وہ 4 یا 5 برس تک کسی فلم میں کام نہیں کرنا چاہتیں کیونکہ ابھی خود کو اس کے لئے تیار نہیں سمجھتی۔اداکارہ نے پہلی فلم سپر سٹار کے حوالے سے بتایا کہ اس وقت 16 برس کی تھی ،گھر والوں کی جانب سے بھی دباؤ تھا ابھی فلموں کیلئے چھوٹی ہوں اس لئے فلم کرنے سے انکار کردیا تھا مگر مومنہ درید کے اصرار پر فلم سائن کی۔انہوں نے بتایا کہ فلموں میں ڈانس کرنے کے لئے تیار نہیں ہوں۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے سوشل میڈیا ٹرولنگ کو نظرانداز کرنے کا مشورہ دے دیا۔
وقت اشاعت : 19/06/2023 - 23:24:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :