شرارت کرتے ہوئے بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے ان پر قیمتی گھڑی چوری کرنے کا الزام عائد کردیا تھا،جاوید شیخ

ہفتہ 22 جولائی 2023 14:25

شرارت کرتے ہوئے بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے ان پر قیمتی گھڑی چوری کرنے کا الزام عائد کردیا تھا،جاوید شیخ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2023ء) پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے بتایا ہے کہ ایک مرتبہ شرارت کرتے ہوئے بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے ان پر قیمتی گھڑی چوری کرنے کا الزام عائد کر دیا تھا۔کچھ ماہ قبل نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران جاوید شیخ نے بالی وڈ انڈسٹری میں کام کا تجربہ شیئر کیا،انہوں نے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور اکشے کمار کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔

انہوں نے ماضی کا ایک یادگار قصہ سنایا اور بتایا کہ اکشے کمار اور شاہ رخ انتہائی عاجز انسان ہونے کے ساتھ شرارتی بھی ہیں اور فلم کے سیٹ پر ان کی شرارتوں کے قصے سنائے جاتے ہیں۔سینئر اداکار نے اکشے کمار اور اپنا ایک واقعہ سنایا اور کہا کہ ہماری فلم کی شوٹنگ چل رہی تھی، سیٹ پر میرے پاس ایک سونے کی گھڑی تھی جس نے اکشے کمار کی توجہ حاصل کرلی، اکشے نے مزاحیہ انداز میں یوں اداکاری کی جیسے یہ گھڑی اس کی ہو اور میں نے چوری کرلی ہو۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اکشے کمار نے اس موقع پر ملازم لڑکے پر چیختے ہوئے کہا کہ میں نے تم سے کہا تھاکہ میری گھڑی جاوید صاحب کو نہیں دینا،کیوں دی انہیں جاوید شیخ کے مطابق اکشے کمار کے مذاق سے چند لمحوں کے لیے ٹیم ممبر حیران ہوگئے لیکن پھر پرینک سمجھ آنے پر ان کے قہقہے چھوٹ گئے۔واضح رہے کہ جاوید شیخ نے بھارت میں پاکستانی اداکاروں پر پابندی عائد ہونے سے قبل 2016میں شاہ رخ خان کے ساتھ اوم شانتی اوم اور نمستے لندن میں اکشے کے ساتھ کام کیا تھا۔ وہ آخری بار میکال ذوالفقار، فواد خان، عائشہ عمر اور وسیم اکرم کے ساتھ اس سال کے شروع میں فلم منی بیک گارنٹی میں نظر آئے تھے۔
وقت اشاعت : 22/07/2023 - 14:25:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :