اسرائیل فلسطین کشیدگی، ارمینہ خان کی شنیرا اکرم پرکڑی تنقید

جمعہ 3 نومبر 2023 21:57

اسرائیل فلسطین کشیدگی، ارمینہ خان کی شنیرا اکرم پرکڑی تنقید
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 نومبر2023ء) معروف اداکارہ ارمینہ خان نے سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کے حالیہ بیان پر اٴْنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔گزشتہ روز شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ میں خود کو بہت زیادہ بے بس محسوس کررہی ہو ں ۔

(جاری ہے)

شنیرا اکرم نے کہا تھا کہ میں نے کبھی اپنے خیالات اور احساسات کو بیان کرنے میں خوف یا ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی لیکن آج، میں بہت زیادہ جذباتی ہورہی ہو ں اٴْنہوں نے مزید کہا تھا کہ دراصل میرے پاس کہنے کے لیے الفاظ نہیں بچے اور اگر اس سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو میں معذرت خواہ ہو ں ۔

وسیم اکرم کی اہلیہ نے اپنی پوسٹ میں واضح نہیں کیا تھا کہ وہ اسرائیل فلسطین کشیدگی پر بات کررہی ہیں یا کسی دوسرے مسئلے پر لیکن اس پوسٹ کے بعد اداکارہ ارمینہ خان نے اٴْنہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ارمینہ خان نے شنیرا اکرم کی پوسٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جب پاکستان کے کسی مسئلے کی بات آتی ہے تو اٴْس وقت آپ کے پاس کہنے کے لیے بہت سارے الفاظ ہوتے ہیں۔ اداکارہ نے شنیرا کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے بارے میں بات کرنی ہے تو کٴْھل کر بات کریں اور اپنی ڈرامائی باتیں اپنے پاس رکھیں۔
وقت اشاعت : 03/11/2023 - 21:57:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :