فرح خان 50کروڑ کے کم بجٹ کی فلم بنائیں گی

جمعرات 5 فروری 2015 12:31

فرح خان 50کروڑ کے کم بجٹ کی فلم بنائیں گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05فروی 2015ء) بالی وڈ فلسماز فرح خان اداکار شاہ رخ کو ہیرو لیکر 50کروڑ کے کم بجٹ کی فلم بنائیں گی۔ بالی وڈ فلمساز فرح خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ جلد ہی اداکار شاہ رخ خان کو لیکر فلم شروع کرنے جا رہی ہیں جو 50کروڑ کے چھوٹے بجٹ سے بنائی جا رہی ہے فلم کے سکرپٹ پر کام جاری ہے فلم کب شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے وہ فی الحال کوئی بیان نہیں دیں گی جبکہ آغاز کرینگی تو میڈیا کو اس حوالے سے آگاہ کر دینگی۔ فرح خان کی آخری ریلیز ہونیوالی فلم ” ہیپی نیو ایئر “ ہے جس نے کامیابی کے کئی ریکارڈز قائم کئے۔ اس فلم کے بھی ہیرو شاہ رخ خان تھے ۔ دیگر کاسٹ میں دیپیکا پڈوکون، سونو سود ، بومن ایرانی اور ویوان شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 05/02/2015 - 12:31:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :