دہشت گردی سے متعلق پوسٹ ڈیلیٹ ہونے پر زاہد احمد انسٹاگرام پربرس پڑے

ادا کار نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے امریکی صدر سمیت اسرائیلی وزیراعظم پر سخت کرنے والی پوسٹ شئیر کی تھی

ہفتہ 16 دسمبر 2023 13:30

دہشت گردی سے متعلق پوسٹ ڈیلیٹ ہونے پر زاہد احمد انسٹاگرام پربرس پڑے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2023ء) اداکار زاہد احمد نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام نے ان کی گزشتہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی ہے جس میں انہوں نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے امریکی صدر سمیت اسرائیلی وزیراعظم پر سخت کرنے والی پوسٹ شئیر کی تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار زاہد احمد نے کچھ روز قبل انسٹاگرام اور فیس بک پر ایک پوسٹ اپلوڈ کی تھی جس ایک جانب افغان طالبان کی تصاویر تھیں اور دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن، برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک اور اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو موجود تھے۔

طالبان کی تصاویر پر لکھا تھا کہ ہمیں یہ یقین کرنے پر مجبور کیا گیا کہ دہشت گرد ایسے دکھتے ہیں جبکہ جو بائیڈن، رشی سوناک اور بینجمن کی تصاویر پر لکھا تھا کہ اب دنیا کو پتہ چل چکا ہے کہ دہشت کیسے دکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ پوسٹ اس جانب اشارہ کرتی ہے کہ عام طور پر مغربی ممالک میں شلوار قمیض، داڑھی اور پگڑی پہنے والے شخص کو دہشت گرد کے طور پر دیکھا جاتا ہے تاہم زاہد احمد کے پروفائل میں ڈیلیٹ ہونے والی پوسٹ میں ظاہر کیا گیا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں مسلسل بمباری کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینیوں کی نشل کشی بائیڈن، رشی سوناک اوربینجمن نیتن یاہو کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے جس کی وجہ سے مغربی رہنماں کو دہشت گرد قرار دیا جارہا ہے۔

زاہد احمد نے انکشاف کیا کہ ان کی یہ پوسٹ انسٹاگرام نے ان کے پروفائل سے ہٹا دی ہے، اداکار نے لکھا کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ میرے ساتھ بھی ایسا ہوگا، انسٹاگرام نے میری آخری پوسٹ ہٹا دی ہے جس میں نیتن یاہو، رشی سنک اور جو بائیڈن کو اصل دہشت گرد کہا گیا تھا۔اداکار نے انسٹاگرام کے مالکان کو شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹو ہیل ود یو، انسٹاگرام، قیامت کے دن آپ کو جہنم میں جلتے دیکھ مجھے بہت اچھا لگے گا تاہم زاہد احمد کی انسٹاگرام سے ڈیلیٹ کی گئی پوسٹ فیس بک پر اب بھی موجود ہے۔
وقت اشاعت : 16/12/2023 - 13:30:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :