صبا فیصل کے چھوٹے بیٹے ارسلان فیصل کی دعوت ولیمہ کی تصاویر وائرل ہوگئیں

پیر 1 جنوری 2024 22:56

صبا فیصل کے چھوٹے بیٹے ارسلان فیصل کی دعوت ولیمہ کی تصاویر وائرل ہوگئیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2024ء) اداکارہ صبا فیصل کے چھوٹے بیٹے ارسلان فیصل کی دعوت ولیمہ کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ان دنوں سینئر اداکارہ کے چھوٹے بیٹے اور اداکار ارسلان فیصل اور ڈاکٹر نیشا طلعت کی شادی کی مختلف تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور میں ہونے والے ارسلان فیصل کے ولیمے کی تقریب میں شوبز فنکاروں نے بھرپور شرکت کی تاہم توجہ کا مرکز سینئر اداکارہ کی بڑی بہو بنی رہیں، جو اس سے قبل کسی اور تقریب میں دکھائی نہیں دی تھیں۔

ولیمے کی تقریب میں دلہن نے سلور پشواس اور دولہا نے میچنگ کرتے ہوئے سرمئی کوٹ پینٹ زیب تن کیا۔اس موقع پر سینئر اداکارہ صبا فیصل نے سنہرے گان جبکہ ان کی بیٹی سعدیہ فیصل نے کریم رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا۔دولہے کے بڑے بھائی اور اداکار سلمان فیصل نے ولیمے کی مناسبت سے سیاہ رنگ کے سوٹ اور ان کی اہلیہ نیہا سلمان نے سیاہ و سنہرے امتزاج کے جوڑے کا انتخاب کیا۔اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر گردش کرتی ارسلان فیصل کے ولیمے کی ویڈیوز میں انہیں اپنی آواز کا جادو چلاتے ہوئے بھی دیکھ سکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 01/01/2024 - 22:56:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :