ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر، صبا فیصل بھی ایکسائز کے شکنجے میں آگئیں

جمعہ 5 جنوری 2024 13:14

ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر، صبا فیصل بھی ایکسائز کے شکنجے میں آگئیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2024ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز کیخلاف کارروائی کے دوران اداکارہ صبا فیصل بھی محکمہ ایکسائز کے شکنجے میں آگئیں، اداکارہ کے زیر استعمال گاڑی 5 سال کی ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر نکلی۔

(جاری ہے)

محکمہ ایکسائز کی ٹیم نے نواز شریف انٹر چینج پر صبا فیصل کی گاڑی کو چیک کیا تو اداکارہ کی گاڑی ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر نکلی تاہم صبا نے موقع پر ٹوکن ٹیکس جمع کروا دیا۔

وقت اشاعت : 05/01/2024 - 13:14:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :