فلم انڈسٹری کو برباد کرنے والے اب اسٹیج ڈرامہ کی بربادی کا باعث بن رہے ہیں، نجم زیدی

ڈرامے کی سینسر ریہرسل کی باقاعدہ مانیٹرنگ کا نظام ہونا چاہیے ، مانیٹرنگ ٹیم کیلئے بھی سزا اور جز ا ہونی چاہیے ،سینئراداکارکاانٹرویو

ہفتہ 13 جنوری 2024 11:58

فلم انڈسٹری کو برباد کرنے والے اب اسٹیج ڈرامہ کی بربادی کا باعث بن رہے ہیں، نجم زیدی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2024ء) سینئر اداکار و ڈائریکٹر نجم زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کوبرباد کرنے والے اب اسٹیج ڈرامہ انڈسٹری میں داخل ہو چکے ہیں جو اسٹیج ڈرامے کی بربادی کا باعث بن رہے ہیں ، چند نام نہاد لوگ جن کو اسٹیج ڈرامے کی الف ب تک کا علم نہیں وہ دائریکٹر ، رائٹر اور پروڈیوسر کے طور پر اسٹیج ڈرامے کا بیڑہ غرق کرنے میں مصروف ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوںن ے کہا کہ جس طرح فلم انڈسٹری کی بربادی میں نان پروفیشنل لوگوں کا ہاتھ تھا اب اسٹیج ڈرامہ انڈسٹری بھی ایسے ہی لوگوں کے ہاتھ میں آچکی ہے ۔ نجم زیدی نے کہا کہ میں نے پہلے بھی وزیر اعلیٰ پنجاب اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا تھا کہ اسٹیج ڈرامے کی بہتری کے لئے ایسی مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی جائیں جن میں ضلعی انتظامیہ کا افسر ، دو سینئر اداکار اور دو صحافی شامل ہوں جو ڈرامے کی سینسر ریہرسل کی باقاعدہ مانیٹرنگ کریں ،جو بھی مانیٹرنگ ٹیم میں غفلت کا مرتکب ہو تو اس کو بھی سزا اور جرمانہ ہونا چاہیے پھر جا کر اسٹیج ڈرامہ اپنے اصل صورت میں واپس آئے گا ۔
وقت اشاعت : 13/01/2024 - 11:58:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :