شعیب ملک اور اداکارہ ثناء جاوید کی شادی کے سوشل میڈیا پر چرچے

ہفتہ 20 جنوری 2024 20:32

شعیب ملک اور اداکارہ ثناء جاوید کی شادی کے سوشل میڈیا پر چرچے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2024ء) سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثناء جاوید کی شادی نے سوشل میڈیا کو گرما دیا ہے۔ شادی کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر تبصروں کا طوفان امڈ آیا۔دوسری بار پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید سے چھپ کر شادی کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کے اس فیصلے نے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارتیوں کو بھی دھچکہ دیا ہے۔

ایک صارف نے بھارتی فلم کا ایک جذباتی کلپ شیئر کرتے ہوئے ثانیہ مرزا کے جذبات کو اس کلپ سے مماثلت دی۔

(جاری ہے)

ایک صارف نے لکھاکہ ٹاپ ٹرینڈنگ میں جارہا ہے۔ایک صارف کو شعیب اور ثناء کی شادی سے خاصا دھچکہ لگا۔ایک صارف نے غمزدہ ہوتے ہوئے لکھا کہ کیا سے کیا ہوگئے دیکھتے دیکھتے۔ایک صارف نے ٹی وی شو جیتو پاکستان سے ان دونوں کا ایک کلپ بھی شیئر کیا۔ایک صارف نے شعیب کیساتھ ساتھ ٹی وی اینکر اقرارالحسن کا بھی ذکر کرڈالا۔ایک صارف نے گلوکار عمیر جسوال کے گانے کا ایک کلپ شیئر کرتے ہوئے اسے گلوکار کا ردعمل کہہ ڈالا۔ایک صارف نے فہد مصطفی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کو اس کی وجہ قرار دے دیا۔ایک صارف کے مطابق فہد مصطفی مستقبل میں رشتہ کروانے والی آنٹی بن سکتے ہیں۔

وقت اشاعت : 20/01/2024 - 20:32:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :