امیتابھ اورجیا بچن کے اثاثوں کی ہوش اڑانے والی تفصیلات سامنے آگئیں

جیا بچن اوران کے شوہر کے مشترکہ اثاثوں کی تعداد 1578 کروڑ روپے سے زائد ہے

جمعرات 15 فروری 2024 12:24

امیتابھ اورجیا بچن کے اثاثوں کی ہوش اڑانے والی تفصیلات سامنے آگئیں
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2024ء) بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اور ان کی اہلیہ جیا بچن کے بینک اثاثوں کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں فنکاروں کے اثاثوں کی تفصیل اس وقت سامنے آئی جب جیا بچن نے الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

(جاری ہے)

کاغذات نامزدگی کے مطابق جیا بچن اور ان کے شوہر کے مشترکہ اثاثوں کی تعداد 1578 کروڑ روپے سے زائد ہے۔جیا بچن کے حلف نامے کے مطابق ان کے پاس 40.97 کروڑ روپے کے زیورات اور 9.82 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی موجود ہے۔یاد رہے کہ امیتابھ بچن کی اہلیہ نے سماج وادی پارٹی کی جانب سے راجیا سبھا کا الیکشن لڑنے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

وقت اشاعت : 15/02/2024 - 12:24:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :