امریکی ریپر کین ویسٹ کا 2024 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

ہفتہ 26 نومبر 2022 11:53

امریکی ریپر کین ویسٹ کا 2024 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2022ء) مشہور امریکی ریپر کین ویسٹ نے 2024کیلئے امریکی صدر کی دوڑ میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔کین ویسٹ جو قانونی طور پر اپنا نام Yeسے بدل چکے ہیں نے سوشل میڈیا پر صدارتی مہم کے لوگو کی ویڈیو جاری کی۔

(جاری ہے)

کین ویسٹ نے دعوی کیا کہ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ سے نائب صدر کے امیدوار کے طور پر ان کی مہم کا حصہ بننے کی درخواست کی ہے۔امریکی ریپر نے یہ دعوی اس وقت کیا جب گزشتہ دنوں وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے فلوریڈا میں واقع گالف کلب میں گئے تھے۔کین ویسٹ اس سے قبل بھی 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کا حصہ بن چکے ہیں جس میں انہیں ناکامی کا سامنا ہوا اور وہ محض 70 ہزار ووٹ حاصل کرسکے۔

وقت اشاعت : 26/11/2022 - 11:53:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :