دیپیکا اوررنویرکے ہاں شادی کے 5 سال بعد پہلے بچے کی آمد متوقع

جمعرات 22 فروری 2024 21:34

دیپیکا اوررنویرکے ہاں شادی کے 5 سال بعد پہلے بچے کی آمد متوقع
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2024ء) بھارتی میڈیا کا دعوی ہے کہ 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے بالی وڈ جوڑے دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔بھارتی میڈیا دی ویک کی رپورٹ کے مطابق دیپیکا پڈوکون کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ اداکارہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش جلد متوقع ہے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں اداکارہ کو 77 ویں برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز (بافٹا) کے ریڈ کارپٹ پر چمکدار ساڑھی میں جلوہ گر ہوتے دیکھا گیا، میڈیا نے اداکارہ کا محتاط انداز خوب بھانپا البتہ اداکار جوڑے کی جانب سے ان افواہوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

یاد رہے کہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ نے چند سال ڈیٹنگ کرنے کے بعد شادی کی تھی، اس جوڑی کی شادی نومبر 2018 میں اٹلی میں ایک نجی تقریب کے دوران ہوئی تھی۔دیپیکا پڈوکون کو آخری بار ہریتھک روشن کی ایکشن فلم فائٹر میں دیکھا گیا تھا، اداکارہ کے آنے والے پروجیکٹس میں کالکی 2898 AD اور سنگھم اگین شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 22/02/2024 - 21:34:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :