خلیجی ملکوں میں بھارتی پروپیگنڈہ فلموں پر پابندی عائد کر دی گئی

بدھ 28 فروری 2024 14:23

خلیجی ملکوں میں بھارتی پروپیگنڈہ فلموں پر پابندی عائد کر دی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2024ء) خلیجی ملکوں نے بھارتی پروپیگنڈہ فلموں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی ''فلم دفعہ 370 ''کو خلیجی ملکوں میں ریلیز سے روک دیا گیا ہے جو کہ کشمیر میں حالات پر امن ہونے کے مودی حکومت کے بیانیے کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔ 23 فروری کو سینما گھروں میں ریلیز کی گئی بالی ووڈ فلم دفعہ 370 میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں حالات کی غلط اور من گھڑت عکاسی اور بھارتی مظالم سے چشم پوشی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فلم دفعہ 370 محض ایک پروپیگنڈہ فلم ہے جس کی وجہ سے یہ بین الاقوامی سطح پر پاپندی کا شکار ہوئی ہے۔ فلم میں مودی حکومت کی طرف سے اگست 2019 میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی غیر قانونی اور یکطرفہ منسوخی کا جواز پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ قبل ازیں بالی ووڈ فلم 'فائٹر' کو بھی خلیجی ممالک میں ریلیز سے روک دیا گیا تھا اور ماضی میں ''دی کشمیر فائلز'' جیسی متنازعہ فلموں کو بھی مسلم مخالف ایجنڈے کا پرچار کرنے پر بین الاقوامی فورمز پر ایسی ہی تنقید کا نشانہ بننا پڑاتھا۔بھارت میں سال 2014 میں مودی کے حکومت میں آنے کے بعد اب تک 40 سے زائد مسلمان مخالف فلمیں ریلیز کی جاچکی ہیں۔
وقت اشاعت : 28/02/2024 - 14:23:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :