بالی ووڈ انڈسٹری میں مسلم مخالف پروپیگنڈا زور پکڑنے لگا

بھارت میں آئندہ عام الیکشن سے قبل10ایسی فلمیں ریلیز ہوئی ہیں جو اسلامو فوبک مواد پر مبنی ہیں،الجزیرہ

ہفتہ 6 اپریل 2024 11:49

بالی ووڈ انڈسٹری میں مسلم مخالف پروپیگنڈا زور پکڑنے لگا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2024ء) انتہا پسند بھارتی حکومت کے بعد بالی ووڈ انڈسٹری میں بھی مسلم مخالف پروپیگنڈا زور پکڑنے لگا۔

(جاری ہے)

برطانوی اخباردی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار ہندو قوم پرست پالیسیوں کی تشہیر کرنے والی ایک درجن سے زائد فلمیں ریلیز کر چکی ہے اوریہ فلمیں بھارت کو مذہبی تفریق پر مزید تقسیم کرنے کیلئے استعمال کی جائیں گی۔

دوسری جانب ایک بھارتی پروفیسر نے کہاکہ مودی سرکار انتہا پسند نظریے کو ہتھیار بنا کر مذہبی اور ثقافتی اختلافات کا بیج بو رہی ہے۔ادھر الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ بھارت میں آئندہ عام الیکشن سے قبل10ایسی فلمیں ریلیز ہوئی ہیں جو اسلامو فوبک مواد پر مبنی ہیں، یہ بھارتی فلم انڈسٹری پر قبضہ کرنے کی بڑی کوشش کا حصہ ہے۔
وقت اشاعت : 06/04/2024 - 11:49:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :