شوبز میں کام حاصل کرنے کیلئے کبھی سفارش کا سہارا نہیں لیا‘ ہما علی

محنت سے سفر ضرور لمبا ہوتا ہے مگر اس میں انسان کی عزت ضرور محفوظ رہتی ہے ‘ اداکارہ

ہفتہ 6 اپریل 2024 13:42

شوبز میں کام حاصل کرنے کیلئے کبھی سفارش کا سہارا نہیں لیا‘ ہما علی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2024ء) فلم ، ٹی وی اور اسٹیج کی خوبرو اداکارہ ہما علی نے کہا ہے کہ شوبز میں کام حاصل کرنے کے لئے کبھی سفارش کا سہارا نہیں لیا ، کامیابیوں کے جس سفر کی جانب گامزن ہوں اس میں میرے والدین کی خصوصی دعائیں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میری ابتدا فلم سے ہوئی تھی اور بعد میں اسٹیج کی طرف آئی جہاں مجھے پرستاروں کی جانب سے بے پناہ محبت ملی ۔

کبھی شہرت کے لئے شارٹ کٹ راستہ استعمال کرنے کی قائل نہیں رہی ،محنت سے سفر ضرور لمبا ہوتا ہے مگر اس میں انسان کی عزت ضرور محفوظ رہتی ہے ۔ہما علی نے کہا کہ اسٹیج ڈراموں میں غیر مناسب رقص اور اشارے کر کے اداکارائیں ایک دوسرے پر سبقت لینے کی جلد بازی میں مصروف ہیں جس سے تھیٹر کو بھی شدید نقصان پہنچ رہا ہے ۔
وقت اشاعت : 06/04/2024 - 13:42:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :