فائرنگ کے بعد سلمان خان نے دوستوں کو گھر آنے سے منع کردیا

منگل 16 اپریل 2024 23:00

فائرنگ کے بعد سلمان خان نے دوستوں کو گھر آنے سے منع کردیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اپنے گھر پر ہونے والی فائرنگ کے واقعے کے بعد بھی دھمکیوں کی پرواہ کیے بغیر اپنا کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور انہوں نے اپنے دوستوں کو بھی گھر آنے سے منع کردیا ہے۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان اور ان کی فیملی نے واقعے پر کوئی ردعمل ظاہر نہ کرکے مجرموں کو غیر ضروری توجہ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا کہ سلمان خان نے فیصلہ کیا ہے وہ فائرنگ کے واقعے کے باوجود اپنے منصوبوں کو جاری رکھیں گے، جنہیں مکمل کرنے کیلئے انہوں نے پوری توجہ مرکوز کی ہوئی ہے اور اس واقعے کے پیچھے موجود عناصر کو بالکل توجہ نہیں دیں گے کیونکہ انہیں لگتا ہے وہ لوگ یہی چاہتے ہیں۔سلمان خان نے اپنے دوستوں اور اداکاروں سے کہا ہے کہ وہ پریشان نہ ہوں اور گلیکسی اپارٹمنٹس بھی نہیں آئیں کیونکہ اس کی وجہ سے دوسرے لوگوں کو تکلیف پہنچ رہی ہے۔
وقت اشاعت : 16/04/2024 - 23:00:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :