پنکج ترپاٹھی کی بہن اور بہنوئی کے کار حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر

پیر 22 اپریل 2024 22:26

جھارکھنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2024ء) بھارتی اداکار پنکج ترپاٹھی کی بہن اور بہنوئی کے کار حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 21 اپریل کی دوپہر تین بجے کے قریب جھارکھنڈ میں جی ٹی روڈ پر پنکج ترپاٹھی کی بہن اور بہنوئی کی کار کو خطرناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں اداکار کے بہنوئی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ ان کی بہن کی حالت تشویشناک ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پنکج ترپاٹھی کی بہن سبیتا تیواری اپنے شوہر راجیش تیواری کے ہمراہ بہار کے گوپال گنج سے کولکتہ جا رہی تھیں کہ اچانک راستے میں یہ خوفناک حادثہ پیش آگیا۔اس کار حادثے کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پنکج ترپاٹھی کی بہن اور بہنوئی جس گاڑی میں سوار میں تھے وہ اپنا کنٹرول کھو دیتی ہے۔

(جاری ہے)

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق راجیش اور سبیتا کی گاڑی پہلے سڑک پار کرنے کے لیے انتظار کر رہی ایک خاتون سے ٹکراتی ہے اور پھر سڑک کے ڈیوائیڈر سے بہت بری طرح ٹکراتی ہے جس کے نتیجے میں یہ خوفناک حادثہ پیش آتا ہے۔ڈاکٹروں نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پنکج ترپاٹھی کی بہن سبیتا تیواری کے سر پر شدید چوٹ آئی ہے، ان کی حالت تشویشناک ہے اور وہ اس وقت آئی سی یو میں داخل ہیں۔
وقت اشاعت : 22/04/2024 - 22:26:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :