سیف علی خان پر حملے کا معاملہ، ایک اور مشتبہ شخص گرفتار کر لیا گیا
مشتبہ شخص کو ممبئی پولیس کی نشاندہی پر چھتیس گڑھ کے ریلوے اسٹیشن سے حراست میں لیا گیا
محمد علی
ہفتہ 18 جنوری 2025
20:59

(جاری ہے)
جبکہ اس سے قبل گزشتہ روز بھی ایک شخص کی گرفتاری عمل میں آئی تھی، تاہم اسے پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا تھا۔
ممبئی پولیس کی جانب سے مشتبہ شخص سے باندرہ پولیس اسٹیشن پر پوچھ گچھ کی گئی، جس کے بعد اسے چھوڑ دیا گیا۔ مشتبہ شخص سے متعلق پولیس کی جانب سے کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی۔ دوسری جانب ڈاکٹروں نے سیف علی خان کی حالت خطرے سے باہر قرار دی ہے۔ سرجری کے دوران ڈاکٹروں نے سیف علی خان کی ریڑھ کی ہڈی سے 2.5 انچ لمبا چاقو نکالا اور اسپائنل فلوئڈ کے نقصان کی مرمت کی۔ اداکار فی الحال آئی سی یو میں زیرِ علاج ہیں۔ اس سے قبل بالی وڈ سٹار سیف علی خان پر ان کے گھر میں ہوئے حملے کے حوالے سے ممبئی پولیس نے ابتدائی تحقیقات کی تفصیلات جاری کیں، جن میں چونکا دینے والا انکشاف کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ سیف علی خان پر حملہ کرنے والے شخص کو گھر کے اندر سے مدد فراہم کی گئی، پولیس حملہ آور کے مقامی مدد گاروں تک پہنچنے کیلئے کوشاں ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نے ملحقہ عمارت سے دیوار پھلانگ کر گھر کے احاطے میں داخل ہونے کے بعد فائر ایگزٹ کا استعمال کرتے ہوئے سیف اور کرینہ کے اپارٹمنٹ تک رسائی حاصل کی۔ پولیس کے مطابق گھر کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جس میں دو مشتبہ افراد دکھائی دیے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، ملزمان تک جلد سے جلد پہنچنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ممبئی پولیس کی جانب سے حملہ آور کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے حاصل کردہ تصویر بھی جاری کی گئی ہے، جبکہ حملہ اور سیف علی خان کے درمیان ہونے والی گفتگو کی مبینہ تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حملہ آور کی جانب سے سیف علی خان سے 1 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکار سیف علی خان کو ممبئی کے پوش علاقے میں واقع اپارٹمنٹ کی 12ویں منزل پر ان کے فلیٹ میں چاقو کے وار سے زخمی کردیا گیا جس کے بعد انہیں فوری طور پر لیلاوتی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی ایمرجنسی سرجری کی اور انہیں خطرے سے باہرقرار دیا۔ سیف علی خان پر حملہ کرنے والے کی تصویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں اسے واقعے کے بعد سیڑھیوں سے نیچے اترتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے کی طرف دیکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جب حملہ آور نے سیف علی خان کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی تو اداکار کی گھریلو ملازمہ نے شور مچایا توچور نے سب سے پہلے چاقو سے اس پر حملہ کیا گیا، ملازمہ کے ہاتھ پر معمولی زخم بھی آئے، اداکار سیف علی خان فورا مدد کیلئے پہنچے اور حملہ آور سے جھگڑے کے دوران زخمی ہوگئے۔ حملہ آور نے انہیں 6بارچاقو مارا جن میں ایک چاقو ان کی ریڑھ کی ہڈی میں پھنس گیا جسے نکال لیا گیا ہے۔Rlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars

Abhishek Kapoor

Nushrat Bharucha

Sanjay Dutt

Arjumman Mughal

Ismail Tara

Noor Ul Hassan

Aamir Khan

Iffat Rahim

Bob Saget

Junaid Khan

Javeria Saud

Crystal Bernard
Showbiz News In Urdu
-
شہنشاہ غزل استاد مہدی حسن کی 13 ویں برسی منائی گئی
-
معروف اداکار خیام سرحدی کی سالگرہ منائی گئی
-
معروف سینیگالی ٹک ٹاکر خابی لیم امریکا میں گرفتار و رہا
-
پولیس کو معروف یوٹیوبر رجب بٹ کو گرفتار کرنے سے روک دیا گیا
-
یوٹیوبر رجب بٹ اور شریک ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
رجب بٹ کے فیملی ایونٹ میں نوٹوں کی بارش، عوام برہم
-
انسان کی شکل و صورت اور عمر پر بالکل تنقید نہیں کرنی چاہئے، ثمینہ پیرزادہ
-
بینک فراڈ کیس، اداکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت کی توثیق