فلم کی کامیابی نے مجھے باہر نکلنے اور عوام کے درمیان ہونے کا اعتماد دیا،ہمایوں سعید

منگل 17 جون 2025 12:44

فلم کی کامیابی نے مجھے باہر نکلنے اور عوام کے درمیان ہونے کا اعتماد دیا،ہمایوں سعید
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی۔ہمایوں سعید نے سینئر اداکار مصطفی قریشی اور کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مقامی فلم انڈسٹری کو درپیش چیلنجز، سنیما اسکرینوں کی کمی اور سنیما میں ٹکٹوں کی قیمتوں کے بارے میں بات کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں فلم بنانا ایک چیلنج ہے کیونکہ سرمایہ کاری زیادہ ہے اور فلم کے منافع کے حوالے سے یقین سے کچھ کہا نہیں جا سکتا۔اداکار نے کہا کہ اگر میری فلم باکس آفس پر اچھی کارکردگی دکھاتی ہے تو میں عام لوگوں کے لیے آدھی قیمت پر فلم کے ٹکٹ جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ فلم سے لطف اندوز ہو سکیں۔انہوں نے اپنی نئی فلم لو گورو کی ریلیز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جب فلم ریلیز ہوئی تو میں باکس آفس پر فلم کی کارکردگی کے بارے میں سوچ کر بہت بے چین تھا اور اس دوران میں گھر سے باہر بھی نہیں نکلا۔ ہمایوں سعید نے مزید بتایا کہ فلم کی کامیابی نے مجھے باہر نکلنے اور عوام کے درمیان ہونے کا اعتماد دیا۔
وقت اشاعت : 17/06/2025 - 12:44:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :