
ماہرہ خان کی عمر پر تنقید کرنے پر علی ظفر نے ڈاکٹر عمر عادل کو آڑے ہاتھوں لے لیا
جمعرات 19 جون 2025 22:17

(جاری ہے)
انہوں نے اداکار ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی عمر کا بھی حوالہ دیا اور ماہرہ خان پر خاص طور پر تنقید کی۔ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ماہرہ خان خوبصورت ہیں، لیکن ہدایتکار ندیم بیگ نے پوری فلم میں ان کے بہت زیادہ کلوز اپ شاٹس لیے، جس کی وجہ سے ان کی عمر اور جھریاں نمایاں ہوئیں۔
ڈاکٹر عمر عادل کے مطابق اگرچہ میک اپ کے ذریعے ماہرہ خان کی جھریاں چھپانے کی کوشش کی گئی، لیکن 70 ملی میٹر کی بڑی اسکرین پر وہ عمر رسیدہ نظر آئیں، جو اچھا تاثر نہیں دیتا۔انہوں نے مزید کہا کہ فلم میں ماہرہ خان کے بال کچھ اور ہیں، میک اپ کچھ اور ساتھ ہی لپ اسٹک اس طرح لگائی گئی ہے جیسے ہونٹوں پر پپڑیاں جم گئی ہوں۔ڈاکٹر عمر عادل کی ماہرہ خان پر کی گئی تنقید کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جس پر گلوکار و اداکار علی ظفر نے بھی ردعمل دیا۔علی ظفر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ابھی ایک کلپ دیکھا جس میں ایک ساتھی کو اس کی عمر پر شرمندہ کیا جارہا ہے، یہ صرف عمر کا مسئلہ نہیں، بلکہ ایک بڑے رجحان کا حصہ ہے، جس میں ہم روزانہ سوشل میڈیا پر دوسروں کو شرمندہ کرتے دیکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک نفسیاتی رویہ ہے جس میں لوگ اپنے اندر کے خوف اور عدم تحفظ کو دوسروں پر منتقل کرتے ہیں، وہ کسی کی عمر، ظاہری شکل، کامیابی یا خوداعتمادی کا مذاق اڑاتے ہیں کیونکہ یہ چیزیں ان کے اندر کچھ جھنجھوڑتی ہیں۔علی ظفر کا کہنا تھا کہ کسی کو شرمندہ کرنا ایک ایسا طریقہ بن جاتا ہے جس سے وہ خود پر غور کرنے سے بچتے ہیں، لیکن یاد رکھیں کہ جب کوئی کسی پر تنقید کر رہا ہوتا ہے تو وہ اس کے ذریعے دراصل اپنے بارے میں زیادہ بتا رہا ہوتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ماہرہ خان کی عمر پر تنقید کرنے پر علی ظفر نے ڈاکٹر عمر عادل کو آڑے ہاتھوں لے لیا
-
عورت چاہے یا نہ چاہے، اسے مرد کی ضرورت ہوتی ہے، غنا علی
-
عمران خان کے خلاف انٹرویو نہیں دیا، حمزہ علی عباسی کی وضاحت
-
کیا 40 سال کے بعد زندگی ختم ہوجاتی ہی مشی خان کا عمر پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب
-
ڈرامے میں غلط انگریزی بولنے پرتنقید، فیصل قریشی خاموش نہیں رہ سکے
-
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی قوال امجد صابری کی 9 ویں برسی 22 جون کو منائی جائے گی
-
انوویشن فیکٹری کے زیر اہتمام ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں شاندار میوزیکل کارپٹ ایونٹ منعقد
-
ربیکا اورحسین کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی
-
ہانیہ عامر کی پوسٹ نے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کردیا
-
پاکستان کی سینئر اداکارہ شائستہ جبین نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی
-
اداکارہ اسما عباس اسکن ٹریٹمنٹ کے بعد مشکل میں پڑگئیں
-
اپنے شوہر کے ساتھ نارمل زندگی گزارنا چاہتی ہوں،اداکارہ حفصہ بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.