سردار جی 3 کوبھارت کے علاوہ دنیا بھر میں 27جون کوریلیز ہوگی

بھارتی گلوگار دلجیت دوسانجھ کی پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ فلم پر بھارت میں تنازع کھڑا ہوگیا

منگل 24 جون 2025 13:54

سردار جی 3 کوبھارت کے علاوہ دنیا بھر میں 27جون کوریلیز ہوگی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)سردار جی 3 ایک کامیڈی، فینٹسی اور ہارر سے بھرپور فلم ہے، اس میں دلجیت دوسانجھ کو ایک ایسے کردار میں دکھایا گیا ہے جو بھوتوں کا پیچھا کرتا ہے۔ فلم کی کہانی برطانیہ میں ایک آسیب زدہ حویلی کے گرد گھومتی ہے، جہاں دلجیت، ہانیہ عامر، نیرو، گلشن گروور، جسمین اور دیگر فنکار ناصر چنیوٹی، سلیم البیلا اور دانیل خاور کے ہمراہ ایک مہم پر نکلتے ہیں۔

(جاری ہے)

سردار جی 3 کو دنیا بھر میں 27 جون 2025 کو ریلیز کیا جا رہا ہے، تاہم بھارت میں اس کی ریلیز نہیں ہوگی۔ھارتی گلوگار دلجیت دوسانجھ کی پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ فلم پر بھارت میں تنازع کھڑا ہوگیا، ایف ڈبلیو آئی سی ای نے فلم کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کردیا، فلم کے ٹریلر کو بھی یوٹیوب انڈیا پر بلاک کر دیا گیا۔بھارت کے مشہور گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی نئی فلم سردار جی 3 کے ٹریلر نے جہاں شائقین کو تفریح کی نوید دی، وہیں فلم میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی موجودگی سے ایک نیا تنازع جنم لے چکا ہے۔
وقت اشاعت : 24/06/2025 - 13:54:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :