اداکارہ اریج فاطمہ نے نیا انداز اپناتے ہوئے حجاب اختیار کرلیا
اریج کی اس تبدیلی نے نہ صرف مداحوں کو حیران کیا بلکہ سوشل میڈیا پر مثبت و منفی تبصروں کی ایک نئی بحث بھی چھیڑ دی
منگل 24 جون 2025 13:10

(جاری ہے)
چند روز قبل اریج نے انسٹاگرام پر نئی شروعات کے عنوان سے ایک ریل پوسٹ کی، جس میں وہ مکمل حجاب میں نظر آئیں، اس ویڈیو کے ساتھ انہوں نے اپنے دل کی بات شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ واقعی مضحکہ خیز ہے کہ جیسے ہی میں نے حجاب لینا شروع کیا، کچھ لوگوں نے سمجھا کہ اب وہ مجھے لیکچر دینا یا تنقید کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا، میرے انباکس میں لمبے لمبے پیغامات آ رہے ہیں، جیسے میں نے کسی سے مشورہ مانگا ہو، سکون کریں، میں وہی کروں گی جو میرے دل کو درست لگے اور جس کی مجھے اللہ کی طرف سے ہدایت ملے، حجاب کرنا کسی سے اجازت یا رائے لینے کا اعلان نہیں۔ ماشااللہ، لا قو الا باللہ۔اریج فاطمہ کے اس فیصلے پر مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اداکارہ صنم جنگ نے کمنٹس سیکشن میں ماشااللہ لکھا۔ایک مداح نے کہا کہ یہ نسل اب حیا اور حجاب کی طرف لوٹ رہی ہے اور یہ بہت خوبصورت ہے۔ایک اور نے لکھا کہ مجھے معلوم تھا اریج ایک دن تم ضرور حجاب کی طرف آ گی۔بہت سی حجابی فالوورز نے اریج کو حجاب میں استقامت قائم رکھنے کے مشورے دیے اور ذاتی تجربات بھی شیئر کیے، تاکہ وہ اس نئے سفر میں ثابت قدم رہ سکیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars

Soha Ali Khan

Diane Farr

Elle Fanning

Hina Dilpazeer

Camilla Luddington

AJ Michalka

Madiha Rizvi

Mehreen Raheel

Eliza Dushku

Hamid Ali Khan

Sarmad Sehbai

Zoe Saldana
Showbiz News In Urdu
-
اداکارہ عینا آصف نے چھوٹی عمر میں اداکاری شروع کی
-
سردار جی 3 کوبھارت کے علاوہ دنیا بھر میں 27جون کوریلیز ہوگی
-
کروڑوں کمانے والے یوٹیوبر معاذ صفدر کو والد نے گھر سے الگ کردیا
-
اداکاراحد رضا میرکامایوں کی تقریب میں رقص ،وائرل ہونے والی ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی
-
اداکارہ اریج فاطمہ نے نیا انداز اپناتے ہوئے حجاب اختیار کرلیا
-
اداکارہ ثناء نواز کی شوبز میں واپسی کی تیاری
-
فلم ’’ماں‘‘ 27 جون کو ریلیز ہورہی ہے، جسے وشال نے ڈائریکٹ کیا
-
اداکار سری کانت منشیات کیس میں گرفتار