فلم ایف1 : دی مووی نے باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا

فلم بنانے اور مارکیٹنگ پر کم از کم 350 ملین ڈالر خرچ ہوئے،تجزیہ کار

منگل 1 جولائی 2025 13:20

فلم ایف1 : دی مووی نے باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء) ایپل فلمز کی مہنگی ترین فلم ایف1: دی موویرواں ہفتے ریلیز ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے امریکہ اور کینیڈا کے باکس آف پر چھا گئی۔ رپورٹ کے مطابق سابق کار ریسنگ ڈرائیور آتے ہی باکس آفس پر چھا گیا، ہالی ووڈ کی اسپورٹس ڈرامہ فلم ایف1: دی مووی ریلیز کے تین دنوں میں 56.6ملین ڈالر کما کر باکس آفس پر آگے رہی۔

(جاری ہے)

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فلم بنانے اور مارکیٹنگ پر کم از کم 350 ملین ڈالر خرچ ہوئے، اس لیے فلم کو منافع کمانے کے لیے آئندہ ہفتوں میں بڑی تعداد میں شائقین کو مزید متوجہ کرنا ہوگا۔ایپل اوریجنل فلمز کے بینر تلے بننے والی اس اسپورٹس ڈرامہ فلم میں ہالی وڈ اسٹار بریڈ پٹ نے ایک فارمولا 1 ڈرائیور کا کردار ادا کیا ہے جو ایک حادثے کے بعد دوبارہ ریسنگ ٹریک پر واپس آتا ہے۔
وقت اشاعت : 01/07/2025 - 13:20:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :